Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت کسانوں کا معاشی استحصال کر رہی ہے

پنجاب حکومت کسانوں کا معاشی استحصال کر رہی ہے
September 27, 2016
لاہور(92نیوز)حکومت پنجاب کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث صوبے بھر کے کسان ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آنے کیلئے تیار  ہیں ۔بدھ کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر دھرنا ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق کسان اتحاد نے کہا ہےکہ  حکومت پنجاب نے وعدے پورے نہیں کئے تو کسان ایک مرتبہ پھر احتجاج کیلئے تیار ہیں ۔ بدھ کے روز صوبے بھر کے کسان پھر اکٹھے ہونگے چیئرنگ کراس پراور دیں گے دھرنا ۔ کسان رہنماﺅں کا کہنا ہے حکمرانوں نے وعدہ خلافی کی انتہا کر دی بجلی کے بلوں میں ریلیف ملا اور نہ ہی فصلوں کی پوری قیمتیں  اس لئے اب پھر دھرنا ہو گا۔ چند ماہ قبل بھی صوبے بھر سے آئے کسانوں نے کئی روز تک چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تھا ۔ صورتحال بگڑی تو حکومت پنجاب کے نمائندوں نے کسان رہنماﺅں کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن کوئی بھی مطالبہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔