Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت کو پی ایم اور سی ایم ہاؤسز کو کنٹینرسے سیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کو پی ایم اور سی ایم ہاؤسز کو کنٹینرسے سیل کرنے کا فیصلہ
October 29, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں رہائش گاہوں کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء میں رہائش گاہوں کے باہرکنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعدرہائش گاہوں کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔ سکیورٹی کے لئے ان کے اطراف میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈرائیورز نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس نے کنٹینرز پکڑنے کے لیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔