Saturday, April 20, 2024

پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا

پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا
March 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش  سے جل تھل ایک ہوگیا۔

پنجاب

لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں تیز اور مسلسل ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو پھر آواز دے دی ۔ ملک بھر میں بارشوں سےخنکی ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔ لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت  پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں ابر کرم برسا ۔ اوکاڑہ ، ساہیوال ،ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے  ۔ میانوالی اور جتوئی سمیت جنوبی پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

خیبرپختونخوا

پشاور، صوابی اور مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں  بھی بادل خوب برسے۔ میدانی علاقوں میں بارش تو بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی  ، دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بادل برسے اور پہاڑوں پر آسمان سے سفید گالے گرنے لگے۔ کمراٹ ،لواری ٹاپ ،عشیری درہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوگیا۔، سوات کے پہاڑی علاقوں میں  بھی آسمان سے  برف گرتی رہی۔
بلوچستان
ادھر بلوچستان کے مختلف شہروں میں مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ ژوب، سبی، قلات، مکران، نصیر آباد ڈویژن میں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اہلکاروں کو  الرٹ رہنے  کی ہدایت کی ہے۔ بلوچستان میں مزید دو روز تک شدیدبارشیں متوقع ہیں۔ زیارت اور گردونواح میں آج دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ برفباری کے باعث زیارت کو کوئٹہ سے ملانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ دو دن سے جاری رہنے والے برفباری سے زیارت میں ابتک تقریباً 6 نچ برفباری پڑ چکی ہے ۔

سندھ

سندھ میں سکھر ، لاڑکانہ  اور نوابشاہ میں  بھی آج بارش برسنے کا امکان ہے ۔