Friday, April 19, 2024

پنجاب بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنیکی پابندی چاند رات تک ختم

پنجاب بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنیکی پابندی چاند رات تک ختم
July 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنیکی پابندی چاند رات تک ختم کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی۔ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں دو جولائی سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔

قومی تاجر اتحاد کی جانب سے مارکیٹوں کو عید تک کھلی رکھنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تاجر رہنماؤں نے مارکیٹوں کے اوقات کار عید تک بڑھانے پر پنجاب حکومت کا شکرادا کیا۔ کہا کہ تاجر برادری اب عید پر کھل کر کاروبار کر سکے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 20 جون کو صوبہ بھر کی مارکیٹس رات نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔