Saturday, April 20, 2024

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار
May 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی، فیوز، ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 18 آئی بی اوز آپریشنز، 18 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ دہشت گردوں میں فضل الہٰی، محمد یاسر، عبداللہ، بلال قاسم شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 7 روز میں 427 کومبنگ آپریشنز کے دوران 14 ہزار 935 افراد کو چیک کیا گیا۔ 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 29 ریکوری کے ساتھ 48 ایف آئی آر درج کی گئیں۔