Sunday, May 19, 2024

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے، سردی بڑھ گئی

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے، سردی بڑھ گئی
December 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور / کوئٹہ / پشاور (92 نیوز) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے، سردی بڑھ گئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت کئی شہروں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں برفباری سے نظارے حسین ہوگئے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر ریجن میں بھی بادلوں برس پڑے، کئی بالائی علاقوں کا پارہ منفی 9 ڈگری تک گر گیا۔

ادھر دوسری جانب کراچی میں مطلع ابرآلود ہے، آج رات سے بارش برسنے کا امکان ہے۔