پنجاب اسمبلی میں سب ٹھیک ہو گا تو ووٹنگ ہو گی، شہباز گل

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں سب ٹھیک ہو گا تو ووٹنگ ہو گی۔
شہباز گل نے کہا پنجاب اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کی معقول وجہ وہاں ہونے والی توڑ پھوڑ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کے جھگڑے کے دوران توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔ اسمبلی کا نظم و نسق ٹھیک ہو جائے اجلاس بلا لیں گے۔
انہوں نے کہا علیم خان! آپ وزیراعظم کو خواہشات پوری کرنے کا کہتے تو شاید عمران خان پوری کر دیتے۔ آپ کو تو لوگ قبضہ مافیا کہتے تھے۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو آپ اس وقت وزیراعظم کو کہتے کہ آپ کو وزیراعلیٰ بننے کا شوق ہے تو آپ کو وزیراعلیٰ لگا دیتے۔ علیم خان پر پارٹی کو بڑی ناراضگی ہے۔ علیم خان کو جواب دینے کیلئےاعجاز چودھری کل پریس کانفرنس کریں گے۔ اب علیم خان چھوڑ کر جا چکے ہیں اب بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔