Friday, April 19, 2024

پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا 201 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا 201 ارکان کی حمایت کا دعویٰ
April 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے 201 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر دیا۔ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اپنے ایم پی ایز کو لاہور نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا اپوزیشن کے نمبرز پورے تھے، اکثریت ثابت کر دی۔ ایوان میں ہماری طرف سے 200 ارکان موجود تھے۔ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ اپنے ضمیر کی آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، اسی لیے   پرویز الہٰی دم دبا کر بھاگے۔

حمزہ شہباز بولے چودھری پرویز الہٰی نے اپنی روایات سے روگردانی کی۔ 4 سال تک آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ ہر چیز کو کھیل اور تماشا بنا دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے ڈھٹائی کے ساتھ اجلاس ملتوی کیا۔ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر کے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں۔