Friday, April 26, 2024

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق
June 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے راجہ بشارت ، فیاض چوہان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

سابق صوبائی قانون راجہ بشارت ، چودھری ظہیرالدین، فیاض الحسن چوہان، مسرت جمشید چیمہ سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت کیلئے لاہور سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی کے اندر ہونیوالی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں۔ سیاسی مخالفت میں غیر قانونی طور پر مقدمہ  درج کیا گیا۔ ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بولے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اراکین اسمبلیز پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورا زور لگا رہے ہیں۔

تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو اس مقدمے میں نامزد کیا تھا۔