Tuesday, April 16, 2024

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ
June 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائیگا، بولے، الیکشن کمیشن کے فیصلے اعلیٰ عدالتیں ریورس کر رہی ہیں ، اس کا مطلب ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کے مطابق نہیں۔

اسد عمر نے کہا بیس سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ بچا نہیں پائیں گے، جس ووٹنگ لسٹ پر ووٹنگ ہونی ہے 8300 پر وہی جواب آنا چاہیے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس موقع پر کہا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران فوری مستعفی ہوں اور سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا نوٹس لے۔