Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو شیڈول ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو شیڈول ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری
June 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو شیڈول ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن پر لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سمیت سیکیورٹی حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے لئے سیکیورٹی پلان فائنل کیا جائیگا۔

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے لئے 50 لاکھ بیلٹ پیپرز شائع ہوں گے، 3129 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ کل 45 لاکھ 79 ہزار 943 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔