Tuesday, April 16, 2024

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی معاملہ، تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی معاملہ، تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم
June 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کے معاملہ پر ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور ڈپٹی اسپیکر پر حملے کے معاملہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت کیلئے لاہور سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی میں ہونیوالی توڑ پھوڑ میں پی ٹی آئی رہنماء ملوث نہیں، سیاسی مخالفت میں غیر قانونی طور پر مقدمات درج کئے گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے تمام رہنماوں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بولے حکومت انتقامی کاررائیوں پر اتر آئی ہے، مقدمات میں ملوث کر کے عدالتوں کے چکر لگوائے جا رہے ہیں تاکہ ضمنی الیکشن کی کمپین نہ کر سکیں۔

تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے۔