Thursday, March 28, 2024

پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، مریم نواز

پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، مریم نواز
April 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا عمران خان ملک کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے۔ جتنی جلدی اس فتنے کو اس کی اصل جگہ پہنچائیں گے، بہتر ہو گا۔ پی ٹی آئی جوکروں کی حکومت تھی، ان لوگوں نے تین بار عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے۔ آئین کو اپنے پاؤں تلے کچلا۔

قبل ازیں مریم نواز کا کہنا تھا بقول توشہ خانہ کے ساٹھ فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔ کان کھول کر سن لیں، بہت جلد آپ کی پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی، ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملیں گی۔ نون لیگ کے رہنماؤں کو تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا گیا تھا، پی ٹی آئی والوں کے خلاف مقدمات بڑے جرائم اور نا قابل تردید شواہد پر ہوں گے۔