Wednesday, April 24, 2024

پنجاب انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، عمر سرفراز چیمہ

پنجاب انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، عمر سرفراز چیمہ
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے پنجاب انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

گورنر پنجاب عمر سر فراز چیمہ نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو حالات ہوئے وہ ایک بڑا آئینی بحران بنا۔ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا ایک بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جسٹس جواد حسن نے غیر آئینی فیصلہ کیا ، میں انکے خلاف بطور گونر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہا ہوں۔ ایک آئینی ادارہ دوسرے آئینی اداروں میں مداخلت نہیں کرتے۔ عدلیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مداخلت نہ کریں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں آئینی بحران چل رہا ہے۔ میں آئین کے اندر رہ کر کام کر رہا ہوں۔ سیاسی جماعتوں اور عدالتوں کا کردار قوم کے سامنے ہے۔ کل صدر پاکستان سے مل رہا ہوں، کچھ چیزیں آرمی چیف کے سامنے بھی رکھوں گا۔