اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف نے دو ماہ میں پٹرول 84 روپے مہنگا کرنے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت پر ڈال دی۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ کہا حیران ہوں آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے والوں کا ضمیر ہے یا نہیں؟ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی ڈیل کی تفصیلات جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔‘‘
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ ’’ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔
I wonder whether those who struck the worst ever deal with IMF & took patently bad economic decisions have the conscience to face the truth. How can they pretend to be innocent when what the nation is going through is clearly their doing? Details soon https://t.co/6Cjeimgfd1
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پٹرولیم قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف چلا جاتا، ادھر مصدق ملک بولے ملک بچانے کیلئے سیاسی خودکشی کرنے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف چلا جاتا، اس وقت ہمارا انحصار اور سہارا صرف عوام ہیں، مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، سیاسی نقصان برداشت کر لیں گے، پاکستان کا نقصان برداشت نہیں کریں گے۔