Friday, March 29, 2024

پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، مفتاح اسماعیل

پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، مفتاح اسماعیل
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اوگرا فارمولے کے مطابق قیمت بڑھی، عوام اعتماد رکھیں پٹرول سستا ہو گا۔ گزشتہ حکومت ملک کو معاشی تباہی پر چھوڑ کر گئی، ہم نے سیاسی قیمت دیکر ملک کو بچایا۔ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ امید ہے بورڈ میٹنگ رواں ماہ ہی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا پونے چار سالوں میں قرض ملک پر چڑھا دیا گیا۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ سابقہ حکومت نے دیا۔ انہوں نے بجلی اور گیس کا سرکیولر ڈیٹ حکومت کے لئے چھوڑا۔ پی ٹی ائی نے ایل این جی ٹرمینل پر جھوٹ بولا۔ پونے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔ 48ارب ڈالر ہمارے پاس نہیں ہونگے تو کونسی ایسی حقیقی ازادی ہے۔ ائی ایم ایف سمیت کوئی بھی پیسہ دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ مشرف سب سے زیادہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل بولے پٹرول کی پونے سات روپے قیمت بڑھی ہے۔ اس بار جو قیمت آئی ہے، جو آج تیل آیا ہے، اس کی ادائیگی میں ایکچوئل ریٹ میں فرق پڑتا ہے۔ یہ سب آٹو میٹک ہوتا ہے، ہم نے اس پر کوئی ٹیکس نہ کم کیا نہ لگایا۔ وزیر اعظم صاحب کو سمری بھیجی انہوں نے اس کو اپروو کیا۔ کل بھی فیصلہ بہت مناسب فیصلہ تھا، اگلے ہفتوں میں فائدہ ہو گا انشااللہ۔