Tuesday, September 27, 2022

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40  فیصد ہوگئی، 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ جبکہ 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 37 روپے 76 پیسے، ٹماٹر 5 روپے 54 پیسے، زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے، گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا۔ مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ اور دہی بھی مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 51 پیسے اور آلو 33 پیسے سستا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوا۔