کراچی (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوجوازبناکر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بیس فیصد تک اضافہ کردیا۔
پٹرول مہنگا، ڈیزل مہنگا، گڈزٹرانسپورٹ نے بھی کرائے مہنگے کردیئے۔ کرایوں میں بیس فیصد تک کااضافہ کردیا۔ گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کےجوائنٹ سیکریٹری راناشعیب کا کہنا ہے کہ پندرہ روز میں ایک لیٹر ڈیزل چالیس روپے مہنگا کیا جا چکا ہے۔
ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے پرانے کرایوں میں گاڑی چلانا ممکن نہیں رہا، اسی لئے کرایوں میں بیس فیصد کیا گیا ہے۔
کراچی سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے کراچی میں چلنے والی گڈزٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی بیس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گڈزٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے کا اثر براہ راست اشیاء پر آئے گا اور یہ اضافی رقم صارف کی جیب سے ہی نکالی جائے گی۔