Monday, June 27, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

 حکومت نے مہنگائی کی آگ پر تیل چھڑک دیا۔ پٹرول یکدم بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہو گیا۔ پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپ چھیاسی پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت نو روپے ترپن پیسے اضافے سے ایک سو چون روپے پندرہ پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل دس روپے آٹھ پیسے مہنگا ہو کر ایک سو چھبیس روپے چھپن پیسے فی لٹر ہو گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت نو روپے تینتالیس پیسے بڑھا کر ایک سو تئیس روپے ستانوے پیسے مقرر کی گئی۔