Friday, April 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دم سے 30روپےفی لٹر اضافہ کردیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دم سے  30روپےفی لٹر اضافہ  کردیا گیا
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دم سے 30 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر پٹرول 179.86 روپے کا ہو گیا۔ ایک لٹر ڈیزل 174.15 روپے جبکہ  لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لٹر ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 155.56 روپے ہو گئی۔

قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیرخزانہ اضافے کی  وضاحتیں تو دیتے رہے ساتھ ساتھ پٹرولیم منصوعات  کی قیمتوں میں اضافے کے فائدے بھی گنواتے نظر آئے۔ وزیرخزانہ نے موجودہ حکومت کے فیصلے کو بھی  عمران خان کی حکومت  کی پالیسیوں پر ڈال دیا۔

مفتاح کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اگر کوئی اقدام نہیں کریں گے تو ہم غلط روش پر جا سکتے ہیں۔ حکومت نے غریب کے تحفظ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اعلان جلد ہی وزیراعظم قوم سے خطاب میں کریں گے۔