Friday, April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ، چودھری پرویز الہٰی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ، چودھری پرویز الہٰی
June 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کی قیادت میں اپوزیشن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی، اس موقع پرچودھری پرویز الہٰی نے کہا حکومت ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرارہی ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا تجربہ کار ٹیم ملکی معیشت اور عوام کی زندگی تباہ کر رہی ہے، مرکز میں بڑے میاں، پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔ مزید کہا کہ مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر، چھوٹے میاں نے تواپنی اسمبلی ہی بنالی۔