Tuesday, May 7, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سبزیوں، پھلوں اور گوشت کے ریٹس مزید بڑھ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سبزیوں، پھلوں اور گوشت کے ریٹس مزید بڑھ گئے
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا۔ سبزیوں، پھلوں اور گوشت کے ریٹس مزید بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہری مرچ 20 روپے اضافے سے 150 روپے، بھنڈی 120 روپے اور سیب 320 روپے فروخت ہونے لگی۔ سندھ میں مرغی کا گوشت 520 روپے کلو ہو گیا۔ کراچی میں بیس کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1700 روپے تک پہنچ گئی۔ آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ پیاز 2 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے انڈے، چاول، دال مسور، دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 175 روپے 3 پیسے سستا ہوا۔ زندہ مرغی 14 روپے 90 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے۔ اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1566 روپے ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کے بیسں کلو تھیلے کی قیمت 1533 روپے تک ہے۔