Tuesday, April 23, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں اپوزیشن کا شور شرابا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں اپوزیشن کا شور شرابا
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں اپوزیشن کا شورشرابا دیکھنے میں آیا۔ اضافہ نامنظور کے نعرے بھی لگے۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کے زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے، کہاں ہے آئی ایم ایف کا نمائندہ وزیر خزانہ؟، کس بل میں چھپے ہیں؟

سینیٹرشہزاد وسیم نے چیئرمین سینٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیرخزانہ کو طلب کیا جائے۔ اس دوران اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے شورشرابہ کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیر آجائے تو پھر بجٹ اور پٹرولیم پر بات ہو گی۔ اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے حکومت کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہلاکو خان کے راستے پر چل رہے ہیں۔