لاہور (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے شہری سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے، لاہورپریس کلب کے سامنے رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، گوجرانوالہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرے کیے گئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گھر کا سکون برباد ہوگیا، لوگ سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوگئے۔ رکشہ ڈرائیورز نے لاہورپریس کلب کے سامنے رکشے بند کرکے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ 20 روپے پٹرول میں اضافہ ہمارے ساتھ ظلم ہے، ایل پی جی اور بجلی کے نرخ روز بڑھائے جارہے ہیں غریب عوام رل گئے ہیں، ہمارے گھروں کے چولہے بھی بند ہوگئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ میں احتجاج کیا۔