Saturday, July 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے
August 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے لاہورسمیت مختلف شہروں میں مظاہرے،کہا عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آگئی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منصورہ لاہور کے گیٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ آئی ایم ایف زدہ حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔

اوکاڑہ میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی۔

مریدکے میں جی ٹی روڈ پر جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔