Wednesday, May 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں بھی شروع

پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں بھی شروع
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آئندہ مالی سال میں بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86  سے بڑھ کر  179 روپے 86  ہو گئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15  سے بڑھ کر 174 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 155 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔

آئی ایم ایف کے کہنے پرحکومت نے آئندہ مالی سال میں بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بجلی ٹیرف میں اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔ قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز دیدی۔ بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی  ہے۔ بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا۔ سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباؤ ہے۔

دوحہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان چار روزہ جائزہ مذاکرات گزشتہ روزختم ہوئے جس میں پٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔