Friday, April 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات 10 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات 10 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
February 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عوام پر مہنگائی کا نیا وار ہونے کو تیار ہے، پٹرولیم مصنوعات 10 روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا جائے گا۔

15 فروری کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے لٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔