Friday, March 29, 2024

پٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا حکومت سے مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ

پٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا حکومت سے مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ
June 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مطالبہ پورا نہ ہونے پر یکم جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے مطابق مہنگائی میں اضافے کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں پچاس فیصد اور پراڈکٹ قیمتوں میں گزشتہ چھ ماہ میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں  کو فی لیٹرتین روپے اڑسٹھ پیسے مارجن مل رہا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ٹرن اوور ٹیکس اعشاریہ 5 فیصد ہے جس پر موجودہ صورتحال میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کہتے ہیں کہ اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر وزیرپیٹرولیم ملاقات کا وقت نہیں دیتے تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔