Monday, September 16, 2024

پٹرولیم بحران کا خطرہ، پی ایس او نے درآمد کیلئے حکومت سے 154 ارب مانگ لئے

پٹرولیم بحران کا خطرہ، پی ایس او نے درآمد کیلئے حکومت سے 154 ارب مانگ لئے
August 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں پٹرولیم بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا، پی ایس او نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے حکومت سے فوری طور پر 154 ارب روپے مانگ لئے۔

ملک کو نئے بحران کا خطرہ لاحق ہوگیا، پٹرولم مصنوعات کی درآمد رک جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مابق پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے 154 ارب روپے مانگ لے ہیں، پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ آئل کمپنیوں کو ادائیگی نہ کی گئی تو ڈیفالٹ قرار دیئے جانے کا خطرہ ہے، اس صورت میں امپورٹ ایل سی پر پابندی لگ جائے گی، لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ سے نکلنے تک پاکستان کو آئل امپورٹ بند ہوجائے گی، پی ایس او بھی خود بھاری قرضے تلے دب گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کمپنی کا گردشی قرضہ 740 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، موجودہ صورتحال میں ریفائنریز کو 190 ارب 55 کروڑ روپے کی ادائیگی لازم ہوچکی، جبکہ پاک عرب ریفائنری کا قرضہ 18 ارب روپے تک جا پہنچا۔