Saturday, April 27, 2024

پٹرول مزید چوبیس روپے تین پیسے، ڈیزل انسٹھ روپے سولہ پیسے فی لٹر مہنگا

پٹرول مزید چوبیس روپے تین پیسے، ڈیزل انسٹھ روپے سولہ پیسے فی لٹر مہنگا
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرول مزید چوبیس روپے تین پیسے اور ڈیزل انسٹھ روپے سولہ پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ 20 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت 24 روپے، ڈیزل ریکارڈ 59، مٹی کا تیل 29 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 29 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے، ڈیزل 263 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 211 روپے 43 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 207 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر عوام سخت نالاں ہیں۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے پہلی مرتبہ 27 مئی اور اس کے بعد 2 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس تیس روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پٹرول کی قیمت دو سو تینتیس روپے نواسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی دو سو تریسٹھ روپے اکتیس پیسے فی لٹر قیمت مقرر کر دی گئی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں  مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے۔ حکومت کو اس مد میں  اب کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

مصدق ملک بولے قیمتیں نہ بڑھاتے تو خزانے پر سالانہ بارہ سو ارب روپے کی سبسڈی کا بوجھ پڑتا۔ حکومت پندرہ دن میں ڈیزل ایک سو پندرہ، پٹرول چوراسی روپے مہنگا کر چکی ہے۔