پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان، حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کرینگے
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، پٹرول دس روپے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
اس حوالے سے حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجلی میں عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنانے والی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر حساب پورا کرنے کی تیاریاں کر لیں۔
روپے کی قدر میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے، پٹرول 10 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دیگی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے کیا جائے گا۔ منظور کی صورتحال میں پٹرول کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 308 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیں گے۔