پٹرول مہنگا کرنے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا کرنے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔
پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔عوام کو ریلیف نہی تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیہچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
جمعہ کو ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔ عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔
یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنااورIMFکے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہی کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گےاور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا ہے، مزید کہا کہ یہ ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے۔