Thursday, April 25, 2024

پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ ، شہباز شریف

پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ ، شہباز شریف
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکا دے رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جا رہا ہے۔ ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے۔ دعا ہے عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت پر یوٹرن نہ لیں۔

ادھر وزیراطلاعات فواد چودھری نے ردعمل دیا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ حیرت ہے اپوزیشن قیمتیں کم ہونے پر بھی سیخ پا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا۔ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔