Friday, March 29, 2024

پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر ہونے کا امکان

پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر ہونے کا امکان
January 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔

آئندہ دو ہفتوں کے لیے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافے کے امکان ہیں۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی  لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 80 پیسے فی  لٹر اضافے کا تخمینہ ہے۔

اوگرا نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے سمری فنانس ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو آئندہ دو ہفتوں کیلئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں5 روپے 30 پیسے کا امکان ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ  150 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔