Thursday, March 28, 2024

پٹرول کے بعد بجلی بھی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی

پٹرول کے بعد بجلی بھی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں قیمت بڑھانے کی منظوری دی، بجلی کے صارفین سے 3 ماہ تک وصولی کی جائے گی۔ جولائی کے بجلی بلوں سے اضافی قیمت لاگو ہوگی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔