Friday, April 26, 2024

پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 180 روپے مہنگا کر دیا گیا

پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 180 روپے مہنگا کر دیا گیا
May 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 180 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کا ہو گیا۔

20 کلو والے آٹے کی قیمت پہلے 800 روپے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کرکے قیمت 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں ریجنل اکائونٹس افسران کو ویئرہائوسز کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز ویئرہائوسز میں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔