Thursday, April 25, 2024

پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
March 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی۔ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اورراجن پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کا خطاب عوام کے احساس کا آئینہ دار ہے، عوام کو مزید خوشخبریاں بھی دیں گے، جلد اشیائے ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن کا موجودہ غیر جمہوری طرز عمل ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔

وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔ پاکستان کو مارچ یا عدم اعتماد کے ذریعے آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔