Friday, March 29, 2024

پٹرول بارہ روپے تریسٹھ پیسے فی لٹر سستا ہو گیا

پٹرول بارہ روپے تریسٹھ پیسے فی لٹر سستا ہو گیا
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرول بارہ روپے تریسٹھ پیسے فی لٹر سستا ہو گیا۔ نئی قیمت دوسو چوبیس روپے اسی پیسے ہو گئی۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ معیشت کے اعشاریے بہتر ہورہے ہیں۔ ریونیو کے اہداف ستمبر کے مہینے اور اس کورٹر کیلئے پورے کیے ہیں ۔ مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس داہندگان کے بارے میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی تھی۔ امید ہے کہ جیسے حکومت نے لچک کا مظاہرہ کیا، ٹیکس گزر بھی اپنے ریٹرن وقت پر جمع کرائیں گے۔