Friday, April 19, 2024

پٹرول ایک روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا

پٹرول ایک روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا
September 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول ایک روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا۔

حکومت نے رات گئے پٹرول کی قیمت میں ایک  روپے  45 پیسے فی لٹر کا اضافہ  کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کے  نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 30 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے پر ہی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لٹر اور  لائٹ ڈیزل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لٹرہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق  رات سے ہی کر دیا گیا ہے۔