اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ہو گیا۔
عوام انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دیا ۔ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ عوام کو پیٹرول 224 روپے 80 پیسے اور ڈیزل 235 روپے، 30 پیسے لٹر ہی ملے گا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 15 دن کی توسیع کا اعلان بھی کیا۔ ٹیکس گوشوارے اب پندرہ دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
حکومت کی طرف مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے لٹر کمی کی گئی ہے۔