Thursday, April 18, 2024

پٹرول اور ڈالر کی قیمت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان

پٹرول اور ڈالر کی قیمت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
January 29, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے پٹرول اور ڈالر کی قیمت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا۔

اتوار کے روز انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بدعنوان، نااہل اور امپوٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی۔ 200 ارب روپے کے منی بجٹ سے مہنگائی میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں بلا لیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آج صبح وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کا نفرنس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل 35، 35 روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18، 18 روپے فی لٹر اضافہ کردیا۔

پٹرول مہنگا ہونے پر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا، شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بولے پہلے دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں، پٹرول مہنگا ہوگا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ حکومت ہمارے حال پر رحم کرے اور پٹرول کو سستا کرے۔

ملک کی تاجر کمیونٹی نے بھی حکومت سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔