Friday, April 19, 2024

پٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لٹر سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 95 پیسے مہنگا

پٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لٹر سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 95 پیسے مہنگا
August 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہ مل سکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پر حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے مقررکردی گئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے مقرر کردی گئی۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 62 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 201 روپے 07 پیسے مقرر کر دی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 12 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے مقررکر دی گئی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسعماعیل کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔