اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، پٹرول 2 روپے 4 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لٹر سستا ہوگیا۔
نگران حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، پڑولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 1 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے، ڈیزل 296 روپے 71 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے مقرر کر دی گئی۔ لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی فی لیٹرقیمت 180 روپے 45 پیسے ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا۔