اسلام آباد (92 نیوز) - نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
نگران حکومت نے بجلی بلوں کے بعد عوام پر پٹرول بم گرادیا، ڈالر کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی، پٹرول کی نئی قیمت 14 روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ 305 روپے 36 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے اضافے سے 311 روپے 84 روپے فی لٹر ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج یکم ستمبر سے ہوگا۔