Sunday, September 8, 2024

پٹرول 14 روپے 85 پیسے، ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لٹر مہنگا

پٹرول 14 روپے 85 پیسے، ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لٹر مہنگا
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے نئے مالی سال کا پہلا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول 14 روپے 85 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے کے بعد فی لٹر 248 روپے 74 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 23 پیسے اضافے سے 276 روپے 54 پیسے ہوگئی، لائٹ ڈیزل 18 روپے 68 پیسے اضافے سے 226 روپے 15 پیسے پر پہنچ گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے 83 پیسے بڑھا کر 230 روپے 26 پیسے کر دی، پٹرول پر 10، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5، 5 روپے فی لٹر لیوی نافذ کردی گئی۔

عوام کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔