Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے بائیکاٹ افسوسناک ہے : سعد رفیق

پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے بائیکاٹ افسوسناک ہے : سعد رفیق
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ دھرنوں کے باعث چینی صدر پاکستان نہیں آ سکے تجے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں سے یکجہتی پر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے بھارت کو ہنسنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے اور قوم کا وقت برباد کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا معافی مانگنا تو دور کی بات عمران خان شرمندہ بھی نہیں ہوئے۔