Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی نے کریک ڈاؤن کی صورت میں جارحانہ حکمت عملی تیارکرلی

پی ٹی آئی نے کریک ڈاؤن کی صورت میں جارحانہ حکمت عملی تیارکرلی
October 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایک پلان اسلام آباد بند کرنا دوسرا ملک گیر تحریک اور تیسرارائیونڈ میں دھرنا دینا تحریک انصاف نے کریک ڈاؤن کی صورت میں جارحانہ حکمت عملی بھی تیار کرلی سونامی دومطالبات کے ساتھ  دو نومبر کو دن دوبجے شہر اقتدارسے ٹکرائے گا۔  فیصل جاوید کہتے ہیں اس بار کچھ نیا کرنے جارہے ہیں حکمرانوں کے ہوش اڑادیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا پہلا پلان ہے اسلام آباد بند کرنے کا کریک ڈاﺅن ہوا تو پلان بی بھی تیار پڑا ہے۔۔نئی حکمت عملی کے تحت شہر شہر احتجاج اور رائیونڈ میں دھرنا ہوگا وزیراعظم نوازشریف رائیونڈ گئے تو 2ہزار کارکن وہاں بھی احتجاج کرینگے گرفتاریوں کی صورت میں تحریک انصاف کا لیگل ونگ عدالت سے بھی رجوع کریگا۔ تحریک انصاف کے رہنماءفیصل جاوید کہتے ہیں 2نومبر کو شہر اقتدار میں کنٹینر آئیگا ۔پارٹی ترانے اور نغمے کھلاڑیوں کو پھر گرمائیں گےکارکنوں کی آگاہی کےلئے ویڈیوز بھی چلائیں گےکہتے ہیں 200دنوں تک بیٹھنے کا پروگرام ہےموسم کی سختیوں کی پروا نہیں۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو 10مختلف مقامات سے بند کرنے کا پلان بنا یا ہےمرکزی قیادت زیروپوائنٹ میں پڑاﺅڈالے گی توکارکن روات کھنہ پل فیض آباد ، آئی جے پرنسپل روڈ ، ترنول پھاٹک ، گولڑہ موڑ۔اٹھال چوک بہارہ کہو آبپارہ اور ترامڑی چوک سے اسلام آباد آنیوالے راستوں کو بند کردینگے ۔