Tuesday, May 21, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا
November 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں جائے گا پی ٹی آئی  کی قیادت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار  رکھا ۔ سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرینگے پانامہ کیس مشاورت کے لئے عمران خان نےاتوار کولیگل ٹیم کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی  کورکمیٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تک اسمبلی میں نہیں جائے گا ۔ تاہم سینیٹ کے اجلاس میں بھرپورشرکت کی جائے گی ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چار اکتوبر کو قومی اسمبلی کے بائیکاٹ  کا فیصلہ کیا تھا جس کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی  کا تعلق وزیراعظم سے ہے اس لئے پی ٹی آئی کے ارکان ایوان زریں کے اجلاس  میں شرکت نہیں کرینگے جبکہ ایوان بالا سے وزیراعظم  کا کوئی تعلق نہیں اس لئے سینیٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی کی تحریک کو آگے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے حوالے لیگل کمیٹی کا اجلاس بھی اتوار کو طلب کرلیاہے۔