Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد : پی ٹی آئی ٹاسک فورس کا زیروپوائنٹ پل کا دورہ ، شہرکے لاک اپ کا جائزہ لیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی ٹاسک فورس کا زیروپوائنٹ پل کا دورہ ، شہرکے لاک اپ کا جائزہ لیا
October 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا بڑا اجتماع  زیرو پوائنٹ پل پر ہوگا۔تمام راستے بند کردئیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی  کی ٹاسک فورس  نے زیرو پوائنٹ پل کا جائزہ لے کر اسلام آباد لاک پلان کا ہوم ورک مکمل کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک  انصاف   کی ٹاسک فورس  نے اسد  عمر  کی قیادت میں زیرو پوائنٹ  کا  دورہ کیا۔ ٹاسک فورس نے اسلام آباد بند کرنے کے حوالے زیرو پوائنٹ  پل کا جائزہ لیا۔ٹاسک فورس   میں  علیم خان ،،عثمان  ڈار  ،شعیب صدیقی  ،عامر کیانی اور ڈاکٹر  شہزاد شامل ہیں۔ ذرائع کا کاکہنا ہے کہ ٹاسک فورس  نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کا بڑااجتماع زیرو پوائنٹ شکر پڑیاں پل پر ہوگا۔ تحریک انصاف  زیر وپوائنٹ  فیض آباد  یا شکر پڑیاں  چوک کو مکمل طور پر بند کر سکتی  ہے ۔