Thursday, March 28, 2024

رائیونڈ مارچ : پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

رائیونڈ مارچ : پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا
September 30, 2016
لاہور (92نیوز) رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھرسے قافلے لاہورکی جانب گامزن ہیں۔ شرکاءکا جوش وخروش دیدنی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کھلاڑیوں کا قافلہ صوبائی وزیر شاہ فرمان کی قیادت میں لاہورکیلئے روانہ ہوا تو کارکنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور خبردارکیا کہ حکومت کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے پر پرامن نہیں رہیں گے۔ تحریک احتساب ضرور کامیاب ہوگی۔ سیالکوٹ سے رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا قافلہ روانگی کے لئے تیارہواتوکارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔ اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماعثمان ڈارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ملتان سے کھلاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا توکارکنوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی تو نتائج کی ذمہ دار بھی وہ خود ہوگی۔ لودھراں سے ضلعی صدرڈاکٹرشیراعوان کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ علی الصبح روانہ ہوا اوراب اڈا پلاٹ پہنچ چکا ہے۔ میانوالی سے ایم این اے امجد علی خان کی قیادت میں دوسو گاڑیوں اور بسوں کا قافلہ رائیونڈ مارچ کے لیے لاہور راونہ ہوا توبھکر سے سیکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلہ ضلعی صدر پی ٹی آئی امجدعلی کہاوڑ کی قیادت میں لاہور کیلئے روانہ ہوا۔ اٹک سے بھی قافلے رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز قادری کی قیادت میں لاہور کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔